28 نومبر 2011 - 20:30

امريکا ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف عوام کي ملک گير تحريک جاري ہے-

ابنا:  سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف امريکا کے عوام کي قبضہ کرو تحريک، کريک ڈاؤن اور پوليس کے تشدد کے باوجود جاري ہے -

شہر اولمپيا ميں پوليس نے سرمايہ دارانہ نظام کے سيکڑوں مخالفين کو گرفتار کرليا ہے - رپورٹ کے مطابق اولمپيا ميں واشنگٹن کے رياستي ہيڈکواٹر ميں پير کي رات مجوزہ بجٹ پر بحث کے دوران سرمايہ داران نظام کے مخالفين کي ايک تعداد داخل ہوگئي جنہيں سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے گرفتار کرليا- ايسي سو ايٹيڈ پريس کي رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے بعد سرمايہ دارانہ نظام کے مخالفين کو عمارت ميں داخل ہونے سے روکنے کے لئے سيکورٹي بڑھادي گئي -

اس رپورٹ کے مطابق سرمايہ دارانہ نظام کے مخالفين نے عمارت کے باہر ريلي بھي نکالي- شہر المپيا ميں، سرمايہ دارانہ نظام کے مخالفين نے کئي ہفتے سے ہريٹيج پارک ميں ، اولمپيا پر قبضہ کرو کے نعرے کے ساتھ کيمپ لگارکھا ہے - اس رپورٹ کے مطابق پير کي رات اس عمارت کے باہر ريلي ميں تين ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کي جس ميں بجٹ ميں ايک اعشاريہ چار بلين ڈالر کے خسارے سے نمٹنے کے طريقوں پر بحث ہورہي تھي- رپورٹ کے مطابق سيکورٹي فورس نے کم سے کم چار مظاہرين کو گرفتار کرليا ہے-

دوسري جانب لاس اينجلس ميں پوليس سرمايہ دارانہ نظام کے مخالفين کا کيمپ ختم کرنے ميں ناکام ہوگئي - پوليس نے، قبضہ کرو تحريک کے حاميوں کو خيمے ہٹانے کے لئے ميئر کي جانب سے دي جانے والي مہلت ختم ہونے کے بعد پير کي رات کيمپ پر حملہ کرديا جس ميں بہت سے لوگ زخمي ہوگئے ليکن پوليس ان کے خيمے ہٹانے ميں ناکام رہي - رپورٹ کے مطابق تشدد اس وقت شروع ہوا جب پوليس نے پير کي رات سرمايہ دارانہ نظام کے مخالفين کو خيمے ہٹانے اور دھرنا ختم کرنے کے لئے پانچ منٹ کي مہلت دينے کے بعد ان پر حملہ کرديا-

دھرنے پر بيٹھے لوگوں نے ميئر کے الٹمي ميٹم کے جواب ميں اپني ويب سائٹ پر اعلان کيا تھا کہ وہ يہاں سے کسي بھي حال ميں نہيں ہٹيں گے- اس پيام کے جاري ہونے کے بعد تقريبا مزيد ايک ہزار افراد ان کے دھرنے ميں شامل ہوگئے تھے-

امريکا کے ديگر شہروں ميں بھي سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف قبضہ کرو تحريک اور دھرنا جاري ہے جبکہ امريکي پوليس نے اس تحريک کي سرکوبي ميں انتہائي وحشيانہ طريقے اپنائے ہيں اوربعض شہروں ميں مرچوں کا اسپرے بھي استعمال کيا ہے ليکن سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف قبضہ کرو تحريک کو ختم کرنے ميں اب تک کوئي بھي حربہ کارگر نہيں ہوسکا ہے -........

/169